پولٹری فارمنگ کی اقسام

پولٹری فارمنگ کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔


دیہی مرغبانی

 طویل عرصہ پہلے لوگ گوشت اور انڈوں کے حصول کے لیے مرغبانی کیا کرتے تھے۔ 1963 سے پہلے پاکستان کی دیسی مرغی سے عام حالات میں زیادہ سے زیادہ سالانہ 73انڈے حاصل کیے جاتے تھے۔ لوگوں کی غزائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرغیوں کی کچھ مزید نسلوں کوبھی اس صنعت میں پزیرائی ملی ہے۔ موجودہ دورمیں مرغیوں کی دیگر نسلوں( آر آئی آر، فیومی، ایل ایس بی اور کراس بریڈز) کےانڈوں کی زیادہ پیداوار(سالانہ 200 سے 250 ) کی وجہ سے ان کی فارمنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

برائلر فارمنگ

برائلر کو گوشت حصول کے لئے پالا جاتا ہے۔ اس کا گوشت ٹینڈر ہوتا ہے۔ ساڑھے تین کلو خوراک کھاکر6 ہفتوں میں 2 سے 2.5 کلو کا برائل تیار ہو جاتا ہے۔ برائلر گوشت کی ڈیمانڈ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ برائلر کے لئے ہبرڈ، کاب، راس، سٹاربرواورآربریکرسپیشیز کو پالا جا رہا ہے۔ بولٹری کی صنعت میں برائلر چکن کو دیہی اور شہری لوگوں میں مقبولیت کی وجہ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔

لئر فارمنگ

اس میں انڈوں کے حصول کے لئےلئرمرغیوں کو پالا جاتا ہے۔ لئر 17 سے 18 ہفتوں کی عمر میں انڈے دینا شروع کر دیتی ہیں اور 72 سے 78 ہفتوں کی عمر تک ان مرغیوں سے انڈے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انکی سالانہ انڈوں کی پیداوار 300 تک ہے۔ دنیا میں پائی جانے والی لئر بریڈ میں ہائی سیکس، ہائی لائن، ایل ایس ایل، نواجن اور نک چک شامل ہیں

Leave a comment

Your email address will not be published.