گوٹ/شیپ فارمنگ شروع کرنے کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب۔

گوٹ/شیپ فارمنگ کورس سیکھنے کے لیے ہمیں جوائن کریں weversity.org

***#بسماللّٰہالرحمٰن_الرحیم# ***

السلامُ_علیکُم ….!

فارم کیلئے جگہ کا انتخاب:

فارم کسی سڑک کے قریب ہونا چاہیے۔ فارم کے لئے جگہ انتخاب کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

سطح زمین:-

اونچی اور ہموار ہونی چاہیے۔ زیادہ ڈھلوان وغیرہ نہیں ہونی چاہیے۔ ہموار زمین پرفارم بنانے پر کم لاگت آتی ہے۔

پانی کی سپلائی:-

میٹھا پانی بھی وافر مقدار میں اورکم لاگت پر دستیاب ہونا چاہے۔ پانی کے پمپ کو چلانے کے لئے بجلی بھی دستیاب
ہونی چاہیے۔

پانی کا نکاس:-

زمین نرم اور بھری بھری ہونی چاہیے اور اس میں تھوڑی ڈھلوان ہونی چاہیے ۔ تاکہ پانی کا نکاس آسانی سے ہو سکے اور فارم کی جگہ خشک رہے چونکہ جانوروں نے اپنازیادہ تر وقت فارم پر ہی گزارا ہوتا ہے۔ اس لئے جانوروں کی بہتر صحت کےلئے اچھی جگہ ضروری ہے جہاں پانی کا مناسب نکاس ہو۔

سورج کی تیز روشنی اور تیزہواؤں سے بچاؤ:

شیڈ شمالاً جنوباً بنانے چاہئیں ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سورج کی روشنی اندر آ سکے اور ٹھنڈی تیز ہواؤں سے بچا جا سکے ۔ فارم کی مشرق اور مغرب کی باؤنڈری پر سایہ دار درخت لگانے چاہئیں ۔ تا کہ سایہ حاصل ہو اور سردی کی شدت سے بچا جا سکے۔ تاہم بعض علاقوں میں مقامی حالات کے مطابق اس میں ردو بدل کیا جاسکتا ہے۔

Plz_like_and_share.

WeVersity.org – گوٹ/شیپ فارمنگ کورس

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *