Mobile Repairing Course Sekhain-موبائل ریپئرنگ کورس سیکھیں

موبائل فون ریپئرنگ کا کام سیکھئے کامیابی کی ضمانت ہم آپ کو دیتے ہیں۔

پاکستان ایک بہت ہی خوب صورت ملک ہے ۔جس میں کاروبار کے مواقع بہت زیادہ ہیں ۔ ہم لوگ نوکریاں حاصل کرنے کی طرف ہی بھاگتے ہیں ۔ پر سرکاری اور نجی اداروں میں نوکریاں بہت کم ہیں ۔ تو پھر بے روزگاری کے لیئے کیا کرنا چاہیے۔
ہنر آج کے دور میں کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے
ہنر مند افراد قومی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں

پر ہنر سیکھا کون سا جائے؟
پاکستان میں موبائل ریپیرنگ کتنی منافع بخش ہے؟
جیسا کہ ہر روز نئے سمارٹ فونز موبائل مارکیٹ میں آ رہے ہیں لہذا انکی سروس اور ریپئرنگ کی بھی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟

کون سا ہنر سیکھا جائے؟

ان دنوں سیل فون ریپئرنگ بہت آسان ہے۔بہت سے ادارے سیل فون ہارڈ وئیر ریپئرنگ اور سافٹ ویئر یا فرم ویئر کی انسٹالیشن اور اپ ڈیٹس کے بارے میں بہترین ٹریننگ دے رہے ہیں۔
یہ واقعی بہت پرافٹ ایبل کاروبار ہے موبائل فونز میں بہت چھٹی سی خرابی عام طور پہ ہو جاتی ہے جیسا کہموبائل فون مائک،سپیکر اور رنگرکی خرابی بہت معمولی سی خرابیاں ہیں۔
یہ پارٹس بہت معمولی قیمت پر مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتے ہیں۔
جیسے سادا یونیورسل مائک کی مارکیٹ میں پانچ روپے ہے لیکن موبائل ٹیکنیشن آپ سے 150 سے350 تک وصول کرے گا۔ریٹ موبائل فون کے ماڈل اور مینوفیکچرر کے حساب سے ہو گا۔
لہذا موبائل فون ریپئرنگ اور سروسنگ بزنس میں بہت اچھا پرافٹ ہے۔آپ اپنی سیل فون شاپ پہ کوئی کوالیفائیڈموبائل ریپئر ٹیکنیشن بھی ہائر کر سکتے ہیں۔
اگر آپ سیل فونز کے کامن سپیئر پارٹس کے ریٹس جاننا چاہتے ہیں تو دکان 24۔پی کے وزٹ کریں۔اس کے علاوہ آپ سپیئر پارٹس آن لائن آرڈر کر کے اپنی دکان پہ وصول کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں موبائل شاپ بزنس کیلئے کم از کم کتنی انویسٹمنٹ درکار ہے؟

اگر آپ صرف موبائل فون ایکسسریز کا کاروبار کرنے کا سوچ رہے ہیں اسی ہزار سے ایک لاکھ تک کی انویسٹمنٹ کافی ہو گی۔
لیکن اگر آپ کا پلان تمام سروسز جیسا کہ موبائل فون، ایزی پیسہ،ایزی لوڈ اور موبائل ایکسسریز وغیرہ کے ساتھ شاپ شروع کرنے کا ہے
توآپ کی انویسٹمنٹ کم از کم چار سے پانچ لاکھ تک ہونی چائیے۔

کیوں موبائل ریپئرنگ کورس ہی سیکھا جائے؟

آئیے آپ کو بتاتے ہیں!
موبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے جو آج کے دور میں ہر انسان کی ضرورت بن چکا ہے۔ موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی جزو بن گیا ہے۔ موبائل فون کی اس بڑھتی ضرورت کے ساتھ موبائل کی ریپیرنگ کا کام بھی بڑھ گیا ہے۔
آپ بہت کم انویسٹمنٹ میں اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں ، اور بہت شاندار منافع کما سکتے ہیں۔
بڑا نوکر بننے سے بہتر ہے چھوٹے مالک بنیں
موبائل فون ریپرنگ کا کاروبار ایک صاف ستھرا اور بہترین منافع بخش کاروبار ہے۔

مفت آنلائن موبائل ریپئرنگ کہاں سے سیکھیں

ابھی ہمارے فری کورسز کو جوائن کریں وہ بھی گھر بیٹھے۔
موبائیل فون ریپئرنگ کورس لنک:
https://weversity.org/course/details/%D9%85%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D8%B1%DB%8C%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D8%B3
موبائیل فون ریپئرنگ کورس Facebook Page Link
https://www.facebook.com/موبائل-ریپئرنگ-کورس-Weversity-114930767510272/
موبائیل فون ریپئرنگ کورس YouTube Link
https://youtube.com/playlist?list=PLq-yRI0cW90M_krB3rQZkvAkSOOcMO3p
ایک سماجی فلاحی تنظیم WeVersity.org سے گارنٹی کے ساتھ ایک ماہ میں موبائل فون ہارڈویئر/ سافٹ ویئر ریپیرنگ سیکھیں ۔
آپ کو نا صرف موبائل ریپیرنگ کا کورس کروایا جائے گا بلکہ موبائل ریپیرنگ اور سیل ، پرچیز کا بزنس کرنے کا مکمل طریقہ بھی بتایا جائے گا ۔اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ کم سے کم اس کاروبار کے لیئے کتنی انویسٹمنٹ درکار ہے۔
اسکے ساتھ ساتھ WeVersity.org آپکو موبائل فون ریپئرنگ کا کاروبار شروع کرنے اور انویسٹمنٹ کے لیےبلکل آسان شرائط پر قرض بھی دیتا ہے تاکہ آپ سیکھے گے ہنر کو عملی جامہ پہنا سکیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *